جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںکیچ /حب ، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سات بلوچ فرزند اغوا

کیچ /حب ، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سات بلوچ فرزند اغوا

کیچ (ہمگام نیوز)کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین سگے بھائی سمیت پانچ افراد حراست کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے دشت کے علاقےباہوٹ چات میں جارحیت کرکے خواتین اور بچوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تین سگے بھائی اختر، خلیل اور لیاقت ولد امید اور ابراہیم اور اکرم ولد سید کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے ۔

جبکہ آج صبح حب چوکی کے نزیک کراچی سے آواران جاتے ہوئے لوکل ویگن سے دو سرف گاڑیوں پر مشتمل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر دو بلوچ فرزند ماسٹر عبدالواحد ولد علی جان اور امیر بخش ناز ولد محمد کو جبری حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کر دیے گئے جو آواران زیارت ڈن کے رہائشی بتائے جاتے ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی امیربخش ناز کو تین مرتبہ پاکستانی فورسز حراست میں لیکر چھوڑ دیا تھا

امیر بخش ناز آواران کے علاقے دراسکی کا باشندہ ہے جس نے فوجی بربریت کی وجہ سے اپنے آبائی گاؤں سے نقل مکانی کی ہے اور عبدالواحد زیارت ڈن کے پرائمری اسکول کا ٹیچر ہے آج دونوں کراچی سے آواران جارہے تھے راستے میں اغواء ہوئے

ادھر پسنی سے اطلاعات ہیں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اللہ بخش ولد زباد حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا،
مزکورہ شخص کو 26 اپریل 2018 کو حراست میں لیا گیا تھا ۔جو پسنی کے علاقے شادی کور رہائشی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز