تربت (ہمگام نیوز ) کیچ سے جبری طور پر حراست میں لیے گئے چار افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئےتفصیلات کے مطابق آٹھ میں قبل کیچ کے مخلتف علاقوں سے ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے چار افراد آج بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔بازیاب ہونے والے یاسب ولد حاصل خان سکنہ مچھی دشت، شے حق ولد اللہ بخش سکنہ مچھی دشت، شکیل ولد پھلان سکنہ ٹالوی دشت اور سلام سکنہ شے سیچی شامل ہیں۔واضع رہے کہ سلام بلوچ کو اغوا ہوئے چار ماہ ہوگئے تھے جبکہ دیگر تین افراد گزشتہ آٹھ مہینے سے لاپتہ تھے۔


