چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںکیچ سے لاپتہ شخص بازیاب

کیچ سے لاپتہ شخص بازیاب

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ سے ایک شخص بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 نومبر 2018 کو کیچ کے علاقے پیدراک سولانی میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شخص مراد بائیان سکنہ سولانی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

یاد رہے 28 نومبر 2018 کو قابض پاکستانی فورسز نے پیدراک کے علاقے جمک ، نیامی کلگ ، سری کلگ گورکوپ اور سولانی میں جارحیت کرتے ہوئے 16 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا تھا۔ جن میں سے 8 کو بازیاب کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز