کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 27 مارچ یوم قبضہ بلوچستان کے دن قابض پاکستانی فورسز نے تربت سے عزیز ولد اسماعیل شاہ دوست سکنہ سرنکن زعمران بازار کو جبری طور پر اغواء کر لیا جو ساتویں جماعت کا طالب علم ہے اور تربت میں زیر تعلیم تھے.
دوسری جانب تربت ہی سے قابض فورسز نے 27 مارچ صبح چھ بجے چھاپہ مار کر ساتویں جماعت کے طالب علم چاکر مجید ولد شے مجید چاکر کو جبری طور پر اغواء کر لیا جن کی عمر پندرہ سال بتائی جا رہی ہے اور سرنکن زعمران بازار کے رہائشی ہیں.


