Homeخبریںکیچ: قابض فوج اور اس کے کارکنوں پر مسلح افراد کا حملہ

کیچ: قابض فوج اور اس کے کارکنوں پر مسلح افراد کا حملہ

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج اور اس کے کارکنوں پر حملہ کردیا، جانی و مالی نقصان کی اطلاع۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 7:30 بجے مسلح افراد نے قابض فوج پر کیچ پٹک تاپ کے مقام پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق حملہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ حملے کے بعد قابض فوج کی طرف سے مارٹر کے کئی گولے داغے گئے، تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل قابض فوج پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے ہوتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

 

Exit mobile version