کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تجابان سنگ آباد میں قابض پاکستانی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 9 بیگناہ بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواء کر لیا.
دوران بربریت لاپتہ کیے گئے بلوچ فرزندوں کی شناخت موسیٰ ولد بجیر، رفیق ولد احمد، ترونگل ولد زباد، امیر بخش ولد زباد، واھگ ولد موسیٰ، گلاب ولد موسیٰ، پٹھان ولد موسیٰ، باھوٹ ولد میّا اور فیض محمد ولد نواب کے ناموں سے ہوئی ہیں جو تجابان سنگ آباد کے رہائشی ہیں.
یاد رہے گزشتہ دو تین دنوں میں مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فورسز نے تیس سے زائد بیگناہ بلوچوں کو جبری طور پر لاپتہ کر کے اپنے غیر قانونی تحویل میں رکھا ہوا ہے، اور دوسری جانب لاپتہ افراد کیلئے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کیمپ بدستور جاری ہے جہاں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلوچوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں.


