کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدراک میں مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے لانس نائیک کو ہلاک کردیا جبکہ 3 اہلکار اس حملے میں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے پیدراک میں مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے لانس نائیک جاوید کریم کو ہلاک کردیا اور تین اہلکار اس حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے، حملے کے بعد قابض فوج نے پورے علاقے کا گھیراو کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔