کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقے مندیگ کئور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے قتل ہونے والے شخص کی شناخت علی اکبر ولد اکرم سکنہ ہوزئی مند کے نام سے ہو گئی ہے.
علی اکبر کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے اور تاحال قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکے ہیں.
واضح رہے کہ علی اکبر کے بھائی عدنان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے چند سال قبل اغوا کر کے انکی مسخ شدہ لاش بعد میں پھینک دیا تھا.