کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ کے تحصیل مند میں قابض پاکستانی فوج کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ آج صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے چکاب ڈک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جنہیں بعد ازاں فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے جائے وقوعہ سے اٹھایا گیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


