چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکیچ میں فوجی جارحیت

کیچ میں فوجی جارحیت

کیچ (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قابض فورسز نے کیچ کے علاقے زامران، اور ابدوئی میں فوجی جارحیت شروع کردیا ہے۔ زرائع کے مطابق پروم اور بلیدہ کی جانب سے  ساٹھ سے زائد گاڈیاں ابدوئی پہنچ گئے ہیں۔ قابض فورسز نے مزکورہ علاقوں اور گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر چوکیاں قائم کردی ہے اور لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم بھی جاری کی ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق چھ افراد کو ریاستی اہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کرلیا ہے تاہم ان کی نام ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ جبکہ ریاستی فورسز نے بی بی مہرجان بنت عبدالکریم سکنہ الندور کو حراست میں رکھنے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز