سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںکیچ و پنجگور میں فورسز پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے:...

کیچ و پنجگور میں فورسز پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے: بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے تسپ نوک آباد کے مقام پر قائم ایف سی کیمپ کو گرنیڈ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا جبکہ گزشتہ روز ہی ہمارے سرمچاروں نے پنچگور کے علاقے کیلکور کاشت کور کے مقام پر واقع ایف سی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے
آج دوپہر کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار سکول میں قائم ایف سی کیمپ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہم ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں
بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز