چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکیچ پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے ایک شخص کو اغوا کر...

کیچ پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے ایک شخص کو اغوا کر لیا

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دشت میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے ایک بلوچ کو اغوا کر لیا. 

تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت جتّانی میتگ میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک بلوچ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا. 

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچ فرزند کی شناخت نیاز احمد ولد شمبے سکنہ جتّانی میتگ کے نام سے ہو گئی ہے.

یاد رہے دشت میں گزشتہ چند سالوں کے اندر ہزاروں کی تعداد میں بلوچ اپنے گھر اور جائیدادیں چھوڑ کر حب چوکی اور کراچی میں نقل مکانی کر چکے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے انکی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں آئے روز فوجی جارحیتوں میں مقامی بلوچوں کے چادر و چاردیواری کو پامال کرکے معصوم لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز