سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکیچ کے برطرف اساتذہ کے احتجاجی کیمپ کو 11روز مکمل ہوگئے۔

کیچ کے برطرف اساتذہ کے احتجاجی کیمپ کو 11روز مکمل ہوگئے۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے 114 بلا جواز برطرف کئے گئے مرد و خواتین اساتذہ کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ گیارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ سے برطرف اساتذہ کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ میں 11 روز بعد ابھی بھی جاری ہے، اکبرعلی اکبر کی قیادت میں جاری احتجاجی کیمپ کے دسویں روز مختلف سیاسی، سماجی و ملازمین تنظیموں کے نمائندوں سمیت سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دورہ کیا اور کیچ کے اساتذہ کی برطرفی کو بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پراُنہوں نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی کیمپ میں شامل اساتذہ نے بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثناء گورنمنٹ ہائی سکول خروٹ آباد کوئٹہ کے اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے محمد جاوید زہری کی قیادت میں جی ٹی اے آئینی سے مستعفی ہوکر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند تھے تقریب میں جی ٹی اے کوئٹہ کے صدرحاجی نظام الدین کاکڑ، محمد عمر بلوچ، عظمت اللہ رئیسانی، خالد حسین، سید محمدشکیل، سید محمد رمضان، اختر شہاب بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز