یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںکیچ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شاہراہیں شدید متاثر، بجلی...

کیچ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شاہراہیں شدید متاثر، بجلی غائب

تربت (ہمگام نیوز) مون سون کی دوسری لہر ، کیچ کے مختلف علاقوں میں بارش ، دشت میں مکانات گرنے ، سی پیک شاہراہ بہہ جانے اور بجلی کے ٹاور زمین بوس ہونے کی اطلاعات ہیں ، بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ندیوں کے کنارے جانے سے گریز کریں پی ڈی ایم اے نے کا انتباہ جاری کر دیا ہے ـ

مون سون کی دوسری لہر کے باعث اتوار کی شام تربت سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں ہلکی تو کہیں پر تیز بارشیں ہوئیں جس کے سبب ندی نالی میں طغیانی پیدا ہوئی اور ڈیموں میں بھی پانی کی سطح بڑھ گئی ، بارش سے نگور اور دشت کے مختلف علاقے زیر آب آنے اور کچے مکانات اڑ جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ بارش کے باعث پانی سے سی پیک شاہراہ کو کئی مقامات پر نقصان پہنچا ہے ، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش سے سی پیک ایم ایٹ شاہراہ کے کنارے مختلف مقامات پر بہہ گئے ہیں ۔ کہیں تاہم اس سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی ہے اس کے علاوہ ہیرونک میں بجلی کے دو ٹاور زمین بوس ہو گئے جس سے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی نے بارش سے دشت میں مکانات گرنے اور سی پیک شاہراہ کو پہنچنے والے نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بارش سے اب تک معمولی نوعیت کے نقصانات کی تفصیل ملی ہے تاہم پوری رپورٹ ابھی تک نہیں پہنچی ہے ۔

 

 

انہوں نے کہاکہ مون سون کی دوسری امر زیادہ پر خطر ہے عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں اور ندی نالوں سمیت پچ کور اور نہنگ کے قریب نظاہرہ یا شکار کی خاطر مت جائیں کیونکہ پانی کی سطح زیادہ ہے اور مزید سیلابی ریلوں کی آمد کا خدشہ ہے معمولی بے احتیاطی سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے ، انہوں نے بتایا اب تک بارش سے براہ راست کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ کیچ کور میں اتوار کو والدین کی غفلت سے دو معصوم بچے ڈوب گئے ہم نے بارہا لوگوں کو پیچ کور کے آس پاس جانے سے منع کیا لیکن لوگ اس پر عمل نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آسکتے ہیں اس لیے ایک بار پھر لوگوں کو احتیاط کرنے کی اپیل ہے کیونکہ بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے اور سیلابی ریلے آنے کے خدشات موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز