سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکیچ گورکوپ میں قابض پاکستانی فورسز کیمپ پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ...

کیچ گورکوپ میں قابض پاکستانی فورسز کیمپ پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا:BLF

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں گورکوپ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل منگل کے روز مغرب کے بعد بلوچ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی کیمپ پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا.
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے تین گولے فورسز کیمپ پر فائر کئے جو فوجی کیمپ کے اندر جاکر گرے جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا، اور حسب سابق قابض فورسز نے حواس باختہ ہوکر عام آبادیوں پر اندھا دھند فائرنگ اور بیسیوں مارٹر گولے فائر کیئے،تاہم عام آبادی کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز