شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکیچ: 25 اکتوبر کو کیچ سے چاکر بلوچ قابض پاکستانی فورسز کے...

کیچ: 25 اکتوبر کو کیچ سے چاکر بلوچ قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ،

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ سے جمعرات کی رات ساڑھے دو بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت چاکر بلوچ ولد فدا احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

چاکر بلوچ کو 25 اکتوبر کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت کے علاقے گلشن آباد سے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

چھاپے کے دوران پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر میں موجود عورتوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ایف سی اور پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاکر فدا کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز