یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںگرداس پور میں حملہ آور پاکستان سے آئے تھے، بھارت

گرداس پور میں حملہ آور پاکستان سے آئے تھے، بھارت

نیو دلی (ہمگام نیوز) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس واقعے پر پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ کے بعد جائے وقوعہ سے تین اے کے 47 رائفلیں، 19 میگزین اور دو جی پی ایس برآمد کیے گئے تھے۔

وزیر داِخلہ نے کہا کہ ’جی پی ایس کے ڈیٹا کے ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ شدت پسند پاکستان سے آئے تھے اور انہوں نے اس علاقے سے بین الاقوامی سرحد پار کی تھی جہاں دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔۔۔ یہ شک بھی ہے کہ شدت پسندوں نے تلونڈی گاؤں کے قریب ریل کی پٹری پر پانچ بم بھی نصب کیے تھے جنہیں بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔‘

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’ملک کے دشمنوں کی جانب سے بھارت کی علاقائی سالمیت اور سکیورٹی کو نشانہ بنانے یا اس کے شہریوں کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔۔۔اور حکومت سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔‘

پیر کی صبح فوجی وردیوں میں ملبوس تین شدت پسندوں نے پہلے ایک بس پر فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد پاکستان کی سرحد سے ملحق ضلع گرداس پور کے دینا نگر تھانے پر حملہ کیا تھا۔

اس کارروائی میں پنجاب پولیس کے ایک ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار اور تین عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔11 گھنٹے کے مقابلے کے بعد تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

وزیر داخلہ کو یہ بیان منگل کو دینا تھا لیکن سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی وفات کی وجہ سے پارلیمان کا اجلاس دو دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز