گریشہ (ہمگام نیوز) گریشہ پاکستانی فوج و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا زمینی آپریشن جاری،درجن سے زائد افراد حراست بعد لاپتہ چھ کی شناخت ہو گئی،داخلی و خارجی راستے مکمل سیل،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گریشہ کو علی الصبح پاکستانی فوج نے مکمل سیل کردیا ،اس وقت متعدد فوجی گاڑیوں پر مشتمل فوجی اہلکاروں نے گریشہ میں آپریشن جاری رکھا ہے،بیسمیہ و نال سے گریشہ میں داخلی راستے مکمل سیل کرنے کے ساتھ گریشہ سے مشکے کی جانب جانے والے راستے کو بھی مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ گریشہ کے علاقے گونی،سریج آرمی کیمپ میں پاکستانی آرمی کی زمینی فوج کی بڑی تعداد جمع ہو چکی ہے۔تاپکو،سریج،گونی، کوچہ، شگرا،باہڈی،گمبولہ میں فوجی آپریشن جاری ہے جہاں درجنوں گھروں کو لوٹ مار بعد نذر آتش کرنے کی اطلاعات بھی ہیں ،تاہم فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کیے جانے والے افراد میں سے چھ کی شناخت ہو گئی ہے۔محمد ولد روزی،نور جان ولد دری خان،کوچہ گریشہ سے عارف ولد امیر بخش،بختیار ولد امیر بخش، دونوں بھائی ہیں،پتکو سے ڈاکٹر کریم بخش ولد بہا اور مجید ولد سبزل کو حراست بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے، آپریشن جاری ہے۔