سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںگریشہ و آواران پاکستانی آرمی کےہاتھوں6 افراد لاپتہ

گریشہ و آواران پاکستانی آرمی کےہاتھوں6 افراد لاپتہ

آواران(ہمگام نیوز) گریشہ و آواران میں آپریشن ،6افراد لاپتہ،کئی گھر نذر آتش کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل کو پاکستانی آرمی و خفیہ اداروں نے نال گریشہ کے علاقے لوپ و نازک میں آپریشن کرکے 5افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا جبکہ کئی گھروں کو نذر آتش کردیا۔حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت خلیل احمدولد محمد ،رشید ،اقبال اور علی محمد کے ناموں سے ہوگئی ۔بتایا جارہا ہے کہ علی محمد جوکہ گھر میں مہمان تھا ان لوگوں کو اٹھایا گیا تا حال لاپتہ ہے۔جبکہ آواران کے علاقے تیر تیج سے گذشتہ روز پاکستانی فوج نے تاجل ولد خان محمد ایک شخص کوحراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز