زاہدان ( ہمگام نیوز) نامہ نگاروں کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران ایرانی مقبوضہ بلوچستان نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں تقریباً 140 شہری قتل کر دیئے گئے ہیں 40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ـ
مزید اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں شہریوں میں کافی حد تک عدم تحفظ پایا جاتا ہے ـ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ـ اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے کوئی بھی قاتل اب تک قانون کے شکنجے میں نہیں آیا ہے ـ
واضح رہے کہ بلوچستان میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی پروردہ ڈیتھ اسکواڈز سر عام معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران ایسی صروتحال بلوچستان میں پیدا اس لیئے کر رہا ہے کہ بلوچ اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار ہوجائیں اور صرف اپنی زندگی کی بقا کی فکر میں لگے رہیں ـ