پسنی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ مہینے 29 اپریل 2019 کو پسنی کے علاقے شادی کہور سے برآمد ہونے والی مسخ شدہ لاش کی شناخت لال محمد ولد رضائی سکنہ رَچ اورماڑہ کے نام سے ہو گئ ہے.
یاد رہے لال محمد کو اورماڑہ بزی ٹاپ حملے کے بعد 26 اپریل 2019 کو پاکستانی فورسز نے آپریشن کے بعد جبری طور پر اغواء کیا تھا جن کی لاش تین دن بعد شادی کہور سے ملی تھی.