جمعه, جنوري 31, 2025
Homeخبریںگمشاد زئی قبیلے کے سربراہ حاجی حامدگمشاد زئی کو قابض ایرانی خفیہ...

گمشاد زئی قبیلے کے سربراہ حاجی حامدگمشاد زئی کو قابض ایرانی خفیہ اداروں نے جبراََ لاپتہ کردیا۔

دزآپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 28 جنوری 2025 کو گمشاد زئی قبیلے کے سربراہ حاجی “حامدگمشاد زئی” کو دزآپ (زاہدان) کی سرکاری عدالت کے شعبہ 6 میں طلب کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دزآپ کورٹ نے حاجی حامد کو طلب کیا اور عدالت میں کئی گھنٹے بعد انہیں قابض ایرانی انٹیلیجنس کے توسط سے فورسسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے 21 دسمبر 2024 کو حاجی حامد گمشاد زہی نے اپنے بھتیجے کی نماز جنازہ کے موقع پر ایران کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز