کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان سے ریاستی جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے تین بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں نور داد ولد عرض محمد سکنہ اورماڑہ 29 نومبر 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ گوادر سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں نےجبر گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا اور بٹ بلیدہ سے دو سال قبل اغواء ہونے والے دو نوجوان شہاب ولد غلام حیدر اور عبدالرحمن ولد ماسٹر علی بھی جبرخانوں سے آج بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے ان تین افراد کی بازیابی کی تصدیق کردی۔


