گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 22 ستمبر کو موسیٰ ولد خالقداد اور سمیر ولد مجید کو قابض پاکستانی فورسز نے چیک پوسٹ میں اتارنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
زرائع کے مطابق دونوں کپکپار دشت کے رہائشی اور طالب علم، گوادر سے کپکپار کی جانب سفر کر رہے تھے۔
راستے میں دشت دورو کے مقام پر ایک آرمی چیک پوسٹ پر انہیں قابض پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیئے ہیں ،
جن کے حوالے سے قابض حکومت کی جانب سے کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کیا جا رہا۔