گوادر ( ہمگام نیوز) اطلاعات گوادر اور کیچ کے درمیانی پہاڑی علاقہ سیائیجی میں گزشتہ پانچ دنوں سے قابض پاکستانی آرمی زمینی اور فضائی جارحیت آپریشن کی شکل میں جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ علاقے میں قابض پاکستانی فورسز مسلسل کمانڈوز اتار رہے ہیں ۔ جبکہ دونوں طرف سے پہاڑی سلسلہ میں فورسز داخل ہو کر ندی نالوں سمیت تمام پگڈنڈیوں پر بھی مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وقفے وقفے سے گولیوں اور دھماکوں کی آواز بھی سنائی دیتی ہیں ۔ تاہم کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہیں ۔