گوادر( ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے بلوچ پاڑہ میں اللہ بخش کے گھر پر چھاپہ مار کر انکی اہلیہ بی بی عائشہ اور دو بیٹیاں مہتاپ، نائلہ کو جبری طور پر اغواء کر لیا. مذکورہ خاندان شاپک تربت کے رہائشی ہیں جو آئے روز پاکستانی فورسز کے جارحیت سے تنگ آ کر گوادر میں سکونت اختیار کر چکے تھے.
یاد رہے اللہ بخش کو کچھ دنوں پہلے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.