گوادر (ہمگام نیوز)اطلاع کے مطابق ثاقب ولدِ محمد اسحاق ساکن گھٹی ڈھور گوادر کراچی سے گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہیں۔
وہ مدرسہ ریاض العلوم کراچی میں زیرِ تعلیم تھے۔ ان سے قبل تربت زامران سے تعلق رکھنے والے عالم دین و مدرس مولانا ایاز نور تگرانی بھی کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کردیے گئے ہیں۔