یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںگوادر ، غیر قانونی ٹرالنگ، ٹوکن سسٹم، لاپتہ افراد اور دیگر مسائل...

گوادر ، غیر قانونی ٹرالنگ، ٹوکن سسٹم، لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں خواتین کا ریلی

گوادر(ہمگام نیوز) غیر قانونی ٹرالنگ، ٹوکن سسٹم، لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں خواتین کا ریلی، تفصیلات کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کے زیراہتمام آج گوادر میں خواتین کی ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعدا دمیں خواتین نے شرکت کی ۔ انہوں نے
اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ ریلی کی کال گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے دی تھی۔ احتجاجی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گوادر اور گرد و نواح کے علاقوں کے خواتین نے شرکت کی اور گوادر میں جاری دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جب تک بلوچستان میں اور گوادر میں ہمارے لوگوں کی تذلیل، سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ اور بارڈر پر ٹوکن سسٹم ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے خواتین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان میں ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف ہماری ماؤں اور بہنوں نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز