Homeخبریںگوادر باپ بیٹے بیٹے سمیت لاپتہ ، تربت اور منگچر...

گوادر باپ بیٹے بیٹے سمیت لاپتہ ، تربت اور منگچر میں فورسز پر دستی بم حملے

گوادر( ہمگام نیوز ) گوادر کے رہائشی حمل ولد مراد اپنے 12 سالہ بیٹے انس کے ہمراہ گزشتہ روز سے تربت شہر سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 

بتایا جارہاہے کہ مزکورہ شخص نے گوادر روانگی کیلئے وین میں سیٹ بک کرولیا تھا، لیکن وہ وین تک نہیں پہنچ سکے ۔

 

علاوہ ازیں تربت بازار،غلام نبی پمپ ناکہ ایف سی کیمپ پر دستی بم پھیکنا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

 

ادھر منگچر سے اطلاع ہے کہ اتوار کی شام تقریبآ 7/45 بجے منگچر ایف سی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں ۔

 

دستی بم کیمپ کے گیٹ پر گرکر پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان نہیں کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

Exit mobile version