Homeخبریںدو بلوچ شہریوں کی 35 دن کی حراست کے بعد رہائی

دو بلوچ شہریوں کی 35 دن کی حراست کے بعد رہائی

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ 18 دسمبر کو زاہدان میں انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی فورسز کے ہاتھوں 13 نومبر کو گرفتار ہونے والے دو بلوچ شہریوں کو 35 دن بعد رہا کر دیا گیا۔

 گرفتار کیے گئے ان دونوں شہریوں کی شناخت “الیاس میرکازہی اور یاسین میرکازہی ولدیت عبدالرحمن کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ دونوں باھائی ہیں اور زاہدان کے رہائشی ہیں۔

 واضح رہے کہ حراست کے دوران ان شہریوں کو وکیل رکھنے اور اہل خانہ سے رابطے کے حق سے محروم کر دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں ملک گیر مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز اور فوجی دستوں نے متعدد شہریوں کو گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی کی حالت بارے کسی کو علم نہیں ہے۔

Exit mobile version