گوادر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچ وومن فورم کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کو ساتھیوں سمیت سربندر سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔
بلوچ خواتین ایسوسی ایشن نے ایکس نیٹ ورک پر اس کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر شیلی اور ایسوسی ایشن کے اراکین ساحلی شہر گوادر میں پریس کانفرنس کرنے والے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب ایس پی گوادر نے جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ انھیں وال چاکنگ کرنے کی الزام میں حراست میں لیاگیا ہے ۔


