چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگوادر: حالیہ طوفانی بارشوں سے مختلف علاقے خطرے کی زد میں

گوادر: حالیہ طوفانی بارشوں سے مختلف علاقے خطرے کی زد میں

گوادر(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں سے گوادر کے مختلف علاقے خطرے کی زد میں اور گزشتہ تیز بارشوں کی وجہ سے سوڈ ڈیم پانی سے بھر گیا ہے اسی جہ سے جو آبادی سوڈ ڈیم کے گردوپیش میں رہائش پزیر ہے یہی آبادی زیادہ خطرے میں ہے متاثرہ علاقوں میں راھیلہ، کلانچ سمیت گونڈین ،نگور، کلانچ چہب ،عیسی والا کلانچ حاصل، بازار، ڈنڈو، کلانچ، دلمراد اور بازار کاشی کلانچ، سروڈ ،بیلار کلانچ زیادہ خطرے میں ہے اگر اس صورت حال میں دوبارہ بارش ہوجائے تو خطرے کی امکان اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ مزکورہ رہائشی آبادی زیادہ طوفانی خطرے کی زد میں آجائیگی۔ اگر مقامی انتظامیہ بروقت اس مسئلے کی بروقت منصوبہ بندی اور بہتر حفاظتی انتظانات نہ کیئے تو علاقے میں ایک انسانی المیہ پیدا ہو سکتی ییں۔
اس وقت بیشتر کھیت باغات پانی کے اندر ڈوب گئے ہیں اور جس آبادی میں بھی عوام الناس موجود ہیں ان کو شدید جانی و مالی نقصان ہونے کا خدشہ مسلسل موجود ہیں۔ علاقے میں موجود مکینوں کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل پسنی انتظامیہ متاثرین علاقوں پر بہتر طریقے سے توجہ دے !

یہ بھی پڑھیں

فیچرز