گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے فقیر کالونی میں گیس سیلنڈر کے پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا اور 3 خواتین بُری طرح جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ تینوں خواتین کو طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے تین چار شہروں کے علاوہ بلوچستان کی اپنی ہی قدرتی نعمت گیس سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ پورا (قابض) ملک بلوچستان سے لوٹی جانے والی گیس سے استفادہ کررہی ہے اور یہی گیس قابض پاکستان کے تمام علاقوں تک پائپ لائنوں کے ذریعے پہنچائی گئی ہے جس کی وجہ سے پورا بلوچستان خاص کر مکران ڈویژن کی عوام غیر معیاری گیس سیلنڈر استعمال کررہی ہے جو ایران سے اسمگل ہوکر آتے ہیں۔ ان گیس سیلنڈر کی معیار کو کوئی ادارہ چیک نہیں کرتا جس کی وجہ سے آئے روز ایسے افسوسناک حادثے ہوتے رہتے ہیں اور جس کی وجہ سے معصوم لوگ اپنی جان کھو بیٹھتے ہیں۔
یاد رہے کچھ وقت پہلے تربت شہر پکوڑے کی دکان پر گیس سیلنڈر کے پھٹنے سے 10 سے بیشتر معصوم بچوں کی موت واقع ہوئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ایسی ہی نوعیت کے ایک اور حادثے میں تربت ہی کے علاقے شہرک میں ایک اور گیس سیلنڈر سے کئی خواتین کی جانیں گئی تھیں۔