گوادر (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق قبضہ گیر پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ طالب علموں کو بس سے اتار کر فوجی کیمپ منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج الصبح گوادر کے علاقے زیروپوائنٹ سے قبضہ گیر پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد دودا ولد مجیب اور ساجد ولد حاجی نبی بخش کو بس سے اتار کر کیمپ منتقل کردیا، جو کراچی سے تمپ جارہے تھے۔
زرائع کے مطابق مزکورہ دونوں افراد تمپ کے علاقے گومازی کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔