سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںگوادر : مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر جاں بحق

گوادر : مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر جاں بحق

گوادر ( ہمگام نیوز ڈیسک ) گوادرمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے وائن اسٹورکا منیجرجاں بحق ،جمعہ کی رات دشتی منزل کے قریب فائرنگ کرکے ہندوبرادری کے گرومل نامی شخص کو قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گوادرپولیس نے بتایاکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افرادنے گوادرکے میرین ڈرائیو کے مقام پر دشتی منزل کے قریب ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہندوبرادری کے گرومل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دشتی مارکیٹ کے قریب وائن اسٹور کا منیجر تھا،مقتول کو ایک گولی سر پر لگی تھی جوکہ جان لیوا ثابت ہوئی ہے پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افرادکی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز