سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںگوادر میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل...

گوادر میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے جمعرات کی شام گوادر شہر میں پاکستانی ملٹری کنسٹرکشن کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے میں بیس سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ایف ڈبلیو او چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے پر نام نہاد ترقی کے نام پر کنسٹرکشن میں مصروف ہے۔ یہی اہلکار بلوچ نسل کشی میں بھی ملوث ہیں۔ بلوچستان میں کسی بھی منصوبے کو بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔ ایسے منصوبوں کے نام پر لاکھوں غیر بلوچوں کی آبادکاری کی جارہی ہے جو بلوچوں کو اپنے ہی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی قابض کی نو آبادکارانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ بلوچ قوم اپنی ثقافت اور تشخص کے تحفظ کے لئے پاکستان سمیت تمام قوتوں سے مزاحمت کیلئے تیار ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز