گوادر:(ہمگام نیوز) گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے کامران ریاض احمد کی نعش اُس کے آبائی علاقے میں روانہ کردی گئی۔
پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز گوادر سٹی کے اندر گوادر ڈیزل سروس نامی دوکان میں کام کرنے والے کامران ریاض احمد ساکن محلہ محمدی عبدالحکیم،تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال پنجاب کے رہائشی کو موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے ایک گولی اُسکے سر پر لگی۔
زخمی شخص کو فوری طور پر جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
بتایا جاتا ہے متوفی کی نعش کو اُس کے آبائی علاقے میں روانہ کردیا گیا ہے۔