دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںگوادر میں کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک...

گوادر میں کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے ایک شخص کو کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

گوادر پولیس کے مطابق ملزم گل شیر ولد محمد حسین کا تعلق میرپور خاص سندھ سے جس نے گوادر کے علاقے پشکان کنرکی سے ایک چھہ سالہ کمسن بچی کو اغواء کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف دفعہ 364، 376 اور 511 کا کیس درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز