گوادر(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر میں پاکستانی نیوی کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات دس بجکر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے گوادر سْربندن میں پاکستان نیوی کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان کے صدر عارف علوی، بلوچستان کے نام نہاد وزیراعلیٰ اور گورنر دو روزہ دورے پر گوادر میں موجود تھے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


