سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںگوادر :پانی بحران ،بجلی بندش کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

گوادر :پانی بحران ،بجلی بندش کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ(ہمگام نیوز) گوادر میں آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی کال پر پانی کے بحران اور بجلی کی بندش کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بازار، مارکیٹیں، کاروباری مراکز، پلازے بند رہے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں پانی کا مسئلہ تا حال حل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے گوادر کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ چند روز قبل بھی شہر کو پانی فراہم کرنے والے ٹینکر مالکان نے انتظامیہ کی جانب سے معاوضے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنے ٹینکروں کو شاہراہ پر کھڑے کر کے احتجاج کیا تھا اور گزشتہ کئی دن تک پانی کی فراہمی معطل رکھی تھی اسی طرح شدید گرمی میں ایک بار پھر پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر شہر میں مکمل طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور تمام کاروباری مراکز، مالیاتی ادارے ، مارکیٹیں، پلازے بند رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز