Homeخبریںگوادر: پاکستانی فوج کے چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

گوادر: پاکستانی فوج کے چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

گوادر ( ہمگام نیوز) گوادر کے علاقے کنڈاسول تنک میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے

زرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا ہے، حملے کے بعد فورسز نے مارٹر کے متعدد گولے داغے اور کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے

خیال رہے اسی علاقے میں دس دسمبر کو پاکستان آرمی کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، مسلح افراد ہلاک اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے حملے کہ زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی تاحال اس حملے کی زمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

Exit mobile version