Homeاسپورٹسکینسر میں مبتلا برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے چل بسے

کینسر میں مبتلا برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے چل بسے

لندن ( ہمگام نیوز )میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کینسر میں مبتلا تھے اور شدید علیل ہونے کی وجہ سے کئی روز سے اسپتال میں داخل تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانیوالے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو تین ورلڈ کپ 1958ء، 1962ء اور 1970ء جیت چکے ہیں، 1977ء میں ریٹائر ہونیوالے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ستمبر 2021ء میں پیلے میں بڑی آنت کا کینسر تشخیص ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

Exit mobile version