سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںگوادر: پاکستان آرمی کی دڑامب اور سیاجی کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی...

گوادر: پاکستان آرمی کی دڑامب اور سیاجی کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی جارحیت 

گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں دڑامب اور سیا جی کے پہاڑی سلسلوں میں گذشتہ کئی روز سے قابض پاکستانی فوج کی فضائی مدد کے ساتھ فوجی جارحیت جاری ہے ۔

تفصیلات کی مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں دڑامب اور سیاجی کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں گذشتہ کئی روز سے قابض پاکستانی ریاستی کمانڈوز ،فضائیہ کی مدد سے فوجی جارحیت میں مصروف ہے. آب تک کی اطلاعات کے مطابق بعض مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور پہاڑ نشین لوگوں کی جھونپڑیوں کو جلانا اور پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

مقامی چرواہے فوج کے خوف سے اپنے مال مویشیوں کو چھوڑ کر میدانی علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کی ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق ہر طرف فوجی اہلکار نظر آرہے ہیں اور فضا میں ان کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے جارحیت جاری ہے ہیں اور قابض ریاست کے جھونپڑیوں پر شیلنگ کے نتیجے میں مویشیاں ہلاک اور لاپتہ ہوچکی ہیں۔

زرائع نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی اسی نوعیت کے فوجی جارحیت کے بعد پینے کے پانی کے ذخائر میں زہر ملایا گیا تھا جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کے مال مویشیاں ہلاک ہوئی بلکہ جنگلی حیات بھی بری طرح سے متاثر ہوئے تھے۔

زرائع نے مزید بتایا کہ قابض پاکستانی فوج جنگلات کو بھی جلا رہے ہیں۔

 ہاد رہے بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں میں بسنے والے اکثر لوگوں کا پیشہ گلہ بانی کے پیشے سے منسلک ہیں اور یہ علاقے ہمیشہ خشک سالی کی لپیٹ میں رہتے ہیں اس لیے چرواہے اپنی مال مویشیاں پہاڑوں کی جانب لے جاتے ہیں اور قدرتی پانی کے چشموں کے سہارے اپنا زندگی گزر بسر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز