دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںگوادر کا 2281 ایکڑ زمین چین کے حوالے

گوادر کا 2281 ایکڑ زمین چین کے حوالے

گوادر(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے مقامی کسانوں اور زمینداروں سے 2281 ایکڑ زمین کی خریداری مکمل کرلی ہے ۔ یہ خریداری مقامی ریونیو افسر کے ذریعے کی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے 6.69 ارب روپے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ حکومت یہ زمین چین کو لیز پر دے گی جو اس علاقے میں صنعتیں اور بندرگاہ کو آپریشنلائز کرنے کیلئے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرے گا۔ چین اپنی اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کو گوادر بندرگاہ پر بھاری سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا جس سے اس علاقے میں بھاری صنعتیں قائم ہوں گی تاہم یہ اہم معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے پاس موجود ہے جو اس پر غور کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز