Homeخبریںگوادر : کلانچ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جبراً لاپتہ

گوادر : کلانچ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جبراً لاپتہ

گوادر ( ہمگام نیوز ) گوادر کے علاقے کلانچ سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا.

 تفصیلات کے مطابق بابو محراب بلوچ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قابض پاکستانی فورسز نے جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا.

مزکورہ افراد کی شناخت حمید بلوچ، رسول بخش، شاہجہان، امیر بخش، وحید، اور صابر کے ناموں سے ہوئی ہے.

خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ لاپتہ افراد ابھی تک منظر عام پر نہیں لائے گئے ہیں۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔

Exit mobile version