Homeخبریںگوادر/کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

گوادر/کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

گوادر/کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں نصراللہ ولد عصاء سکنہ فقیر کالونی گوادر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا چھوٹا بھائی فضل ولد عصاء شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق متاثرین گوادر کے تیل کے کاروباری شخصیت عبدالحکیم عرف ملا پچھتر کے بھائی ہیں۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق ہفتے کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڑ بی بی زیارت کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Exit mobile version