Homeخبریںکابل، آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 50 طالبان ہلاک، 30 زخمی

کابل، آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 50 طالبان ہلاک، 30 زخمی

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 50 طالبان ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر فوجی افسر نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے ڈانڈ ع غوری میں طالبان کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا جسکے نتیجے میں پچاس طالبان ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے حکومتی دعوؤں کے جواب اب تک کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version