گوادر(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گوادر کوہ باتیل کے مقام پر ثناء اللہ نامی شخص نے اپنے بیوی کو مار پیٹ کرکے اونچائی سے نیچے کی طرف دھکیل کر گرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نامی شخص نے اپنے بیوی کو گوادر کے پہاڑی ” کوہِ باتیل ” لیے جا کر مار پیٹ کے بعد کافی اونچائی سے دھکا دے کر نیچے مار گرایا ہے۔ جبکہ وہاں پر موجود کچھ پکنک والوں نے خاتون کو بے ہوشی اور زخمی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی تھی۔
زرائع کے مطابق پولیس نے 40 منٹ کی محنت کے بعد مضروب خاتون کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جسّے فوری طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ثناء اللہ اور اْسکی بیوی کے درمیان کافی عرصے سے ناچاقی چل رہی تھی۔ تاہم رشتہ داروں نے دونوں کا فیصلہ کرا کے دونوں کے مابین ناراضگی کو ختم کرایا تھا بعد ازاں اتوار 30 مئی کو ثناء اللہ نے اپنے بیوی اور کمسن بچے کو لیکر پکنک منانے کوہِ باتیل چلے گئے۔ اور وہاں اْنہوں نے اپنے بیوی کو مارپیٹ کے بعد ایک گہری کھائی میں دھکے مار کے گرا دیا۔ اور خود اپنے کمسن بچے کو لیکر گوادر شہر آگیا تھا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مکامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کی ہیں تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔


