گوادر (ہمگام نیوز اپڈیٹس) اطلاعات کے مطابق گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل میں 2دھماکے ہوئے ہیں، پی سی ہوٹل میں 3سے5 مسلح حملہ آور داخل ہوگئے ہیں ، مسلح افراد کے پاس بھاری اسلحہ اور راکٹ لانچرز کی موجودگی کی اطلاعات آرہی ہیں، قابض پاکستانی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گواد ر میں مسلح حملے کا سخت واقعہ پیش آیا ہے،قابض پاکستانی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنا دی گئی ہیں۔
فورسز ذرائع کی جانب بتایا گیا ہے پی سی ہوٹل میں3سے5 آور داخل ہوگئے ہیں ۔مسلح حملہ آوروں کے پاس بھاری اسلحہ اور راکٹ لانچر بھی ہیں۔پاکستانی قابض فورسز نے PCہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دوسری جانب دھماکوں اور مسلح افراد کی ہوٹل میں موجودگی سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے کر مسلح افراد کو محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ہوٹل گوادر میں 40چینی باشندے موجود ہیں جبکہ 30پاکستانی بھی موجود ہیں۔ وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر میں پی سی ہوٹل میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ فورسز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فورسز کے آپریشن کی تفصیلات اب تک نہیں بتا سکتے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہیں۔


