تربت (ہمگام نیوز)کیچ کے علاقے گومازی اور گردو نواح میں فورسز کا آپریشن جاری ،بی این ایم کے وائس چیئر مین سمیت درجنوں گھر نذر آتش ، آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی گردونواح میں فورسزکا زمینی آپریشن جاری،آبادیوں کو لوٹ مارکے ساتھ نذرآتش کیا جارہا ہے۔بی این ایم کے مرکزی وائس چیئر مین غلام نبی بلوچ سمیت متعدد گھروں کو فورسزنے نذر آتش کردیئے۔جبکہ درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔خواتین بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔حراست میں لئے گئے اور لاپتہ کئے گئے سعد محمد ، فقیر محمد ، شمبک اور چار گیارہ سالہ بچوں کے نام شامل ہیں۔علاقہ تاحال فورسزکے محاصرے میں ہے اور لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ علی الصبح سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے تمپ کے نواحی گاؤں گومازی میں ریڈ کرتے ہوئے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور زبیدہ جلال تربت تمپ شاہراہ سمیت تمام آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر کے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔آپریشن کے دوران جمال ولد رسول بخش سکنہ ملانٹ گولی لگنے سے شہید ہوگیا جبکہ گومازی میں انسانی حقوق کے تنظیم بی ایچ آر او کے مرکزی چیئرپرسن بی بی گل اور قوم پرست جماعت بی این ایم کے مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ غلام نبی کے مکانات سمیت کئی گھروں کو جلا نے اور ان میں موجود ضروری گھریلو اشیاء کے ساتھ قیمتی سامان جلانے کی اطلاعات ہیں۔ آپریشن کے دوران صبح چھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک پورا علاقہ فورسز کے محاصرے میں رہا اور زبیدہ جلال شاہراہ سمیت تمام لنک روڈ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی گئی تھی ۔مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں فورسز آپریشن کے بعد رحمت ولد جلال گاڈی والا کے علاوہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔